قائد نے جو ذمہ داری سونپی اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے شیخ صوفیان مسعود

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

mail.google.com
ٹیکسلا(یو این پی)ٹیکسلابلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تشکیل کردہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ شیخ صوفیان مسعود نے کہا ہے کہ قائد نے جو ذمہ داری سونپی اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے،کسی کی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے،باصلاحیت اور باکردار امیدواروں کا چناو کمیٹی کی اولین ترجیحات ہیں،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گنجائش موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ قائد چوہدری نثار علی خان کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سیداکرارشاہ ایڈووکیٹ، شیخ سعیدالدین بھی موجود تھے،شیخ صوفیان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے چناو کے لئے تشکیل کردہ پالیمانی بورڈ میں اقلیت کو بھی نمائندگی دی گئی،انتخابی دنگل اکثریت سے جیتیں گے ،سید اکرار شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ کمیٹی چوں چوں کا مربہ ہے جس میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا جو خود امیدوار ہیں،ایسے میں شفافیت اور غیر جابنداری کا عنصر زائل ہوجاتا ہے،گزشتہ کنٹونمنٹ بورڈ واہ ٹیکسلا کے انتخابات میں بھی یہی غلطی کی گئی ،جس سے اختلافات نے جنم لیا، دوبارہ پھر پی ٹی آئی اسی ڈگر پر چل رہی ہے،پی ڈی آئی کی ڈمی کمیٹی کی تشکیل محض ٹوپی ڈرامہ ہے ،کمیٹی میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو خود امیدوار ہیں،جمہوریت کا راگ الاپنے والے والوں نے پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ قائم کی ہوئی ہے،لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی،پارٹی رہنماؤں کے زیر اثر کمیٹی کیا خاک میرٹ پر فیصلے کرے گی،شیخ صوفیان مسعود کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نو وارڈوں کے امیدواروں کو فائنل کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں باقی وارڈوں سے بھی امیدواروں کو کنفرم کردیا جائے گا، ٹکٹوں کی تقسیم میں عوامی رائے کو مقدم رکھا گیا ہے،انکا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اختلاف رائے کا حق ہے تاہم بلاوجہ اگر کوئی کمیٹی کے فیصلوں سے انحراف کرتا ہے،تو درحقیقت کو پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا ،جس کے لئے ایسے افراد کے خلاف تادیبی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،قائد کو سرپرائس دیں گے،قائد نے جو ہم پر اعتماد کیا اسکے بے حد مشکور ہیں ،اپنی بھرپور صلاحتیں بروے کار لاکر اور بہترین حکمت عملی تیار کر کے انتخابی دنگل میں مخالفین کو عبرت باک شکست سے دوچار کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme