سڑک پر کڑک۔۔۔ نامی چائے کی دوکان والی بھی شوشل میڈیا پہ دھوم مچانے چلی آئی

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

لnoorاہور(یواین پی) ملک چائے والے کی خبریں چل رہی تھیں کہ لاہور سے ایکا ایسی چائے والی عوام کے سامنے آگئی جس کا چائے بیچنے کا انداز ہی سب سے انوکھانکلا۔تفیصلات کے مطابق ملک میں ابھی جانے انجانے میں سوشل میڈیاپر لگائی گئی ایک تصویر جس نے ایک عام سے شہری جو اسلام آباد میں چائے ڈھابے پر کام کرتا تھا اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ارشد خان کے نام سے پور ا ملک جاننے لگا اس کی کہانی ابھی سرد نہیں ہوئی تھی کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی 24سالہ نور زہرا نامی ایسی لڑکی سب کے سامنے آگئی جس نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اپنا ایک ایسامنفر د چائے والا ڈھابا بنایا ہے جو شاید کسی اور جگہ دیکھنے کو نہ ملے ۔نور محض چائے والی ہی نہیں بلکہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہے جو وکالت کی ڈگری کی حامل ہے۔
نورزہرا کا کہنا ہے کہ میں نے ٹرکوں والے چائے کے ڈھابوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ،ایک ایسا ڈھابا بنایا ہے جس میں ٹرک کے ایک حصے کو کاٹ کر سجاوٹ سے تیار کیا گیا ہے،ٹرک کے اس حصے میں الائچی ،بادام اور مختلف اشیا ڈال کر چائے تیار کی جاتی ہے، اورلوگوں کے بیٹھنے کیلئے ایک ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگ دور دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن بالکل ویسا ہی کھلا اور کشادہ ،دیہاتی ٹرک اڈوں والا ماحول جہاں بڑی بڑی چارپائیاں رکھی گئی ہیں،جہاں آنے والے لوگ بیٹھ کر چائے کا تو مزہ لیتے ہی ہیں ، ساتھ ہی ساتھ موسم سے خوب محضوظ ہوتے ہیں۔زہرا کا کہنا ہے کہ میں اس ڈھابے کانام سڑک پر کڑک رکھا ہے، اور ڈھابے کو چلانہ میرے لئے زندگی کے کسی تجربے اور خوشی سے کم نہیں ہے۔
ڈھابے میں آنیوالے لوگوں سے جب ڈھابے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں کا ماحول ہو بہو ایسا ہے جو ہم شہر سے دور دیہاتوں میں موجود ٹرک اڈوں پر دیکھتے ہیں۔ شہر میں جہاں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے وہیں شہر کے اندر رہتے ہوئے

ایسا پر سکون اور دلکش منظر ملنا کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ شہریوںنے کہا کہ سڑک پر کڑک کی چائے بھی نام کی طرح ایک دم کڑک ہوتی ہے،اکثر لوگ کافی دور دور سے اس ماحول سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme