نثار علی خان کے جذبوں اور عوام سے والہانہ محبت کو سلام پیش کرتے ہیں ملک عمر فاروق

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

 SANYO DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)واہ کینٹ تا روالپنڈی ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا آغاز چودہ بسوں پر مشتمل گاڑیاں واہ کینٹ سے راولپنڈی صدر تک عوام کو ارزاں کرائے پر سفری سہولیات مہیا کریں گی۔مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین ، ٹی ایم اے ٹیکسلا کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی افتتاحی تقریب میں شرکت ،واہ کینٹ سے اے سی بس سروس کا آغاز کردیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی مہربانیوں سے ٹیکسلا واہ کینٹ کے باسیوں کو عوام کی فالح و بہبود پر مشتمل میگا پروجیکتس مل رہے ہیں،قبل ازیں واہ کینٹ میں سو بیڈ پر مشتنمل جدید ہسپتال جو سات ارب روپے کی کثیررقم سے شروع ہوا ،چوہدری نثار علی خان کی حلقہ عوام سے والہانہ محبت کو منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری نثار علی خان نے شکست کے باوجود عاوم کو کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹس دیئے،دوسری طرف یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی ایز ہیں جنہوں نے گزشتہ دوسالوں سے عوام کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہ دیا،انکا کہنا تھا کہ وہ چوہدری نثار علی خان کے جذبوں اور عوام سے والہانہ محبت کو سلام پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے کسی مرحلہ پر عوام کو فراموش نہیں کیا بلکہ پہلے سے بڑھ کر عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے،علاقہ کی تعمیر و ترقی میں چوہدری نثار علی خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، سید عمران حیدر نقوی ،ٹی ایم او قمر زیشان،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ،ملک ضرار اعوان،ضلعی چئیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی شیخ ساجد،امیدوار برائے کونسلر شیخ ساجد محمود،ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ جو شخص ہمارے ساتھ اس حلقہ کے عوام کے ساتھ اتنی وفا نبھا رہا ہے صاحب کردار اور صاحب بصیرت لوگ اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme