کوئٹہ‘پشتون آباد میں بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا

Published on January 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

4
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ کے پشتون آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا ، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشتون آباد کے علاقے بلوچ خان چوک کے رہائشی نوجوان نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنی 55 سالہ والدہ بی بی سوز پر اس وقت پسٹل سے فائرنگ کردی جب وہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی ۔ فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منقتل کر دی گئی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی موت بدن میں 2 گولیاں لگنے سے ہوئی ہے ، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پشتون آباد پولیس تھانے کے عملے نے ملزم شراف الدین کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme