ٹوئنٹی 20 کرکٹ نوجوانوں کی کرکٹ ہے یونس خان

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

77
لاہور (یوا ین پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ نوجوانوں کی کرکٹ ہے اسی لئے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ ابھی بھی یہ ہی سمجھتے ہیں کہ ٹوئنٹی20 کرکٹ نوجوانوں کی کرکٹ ہے اور اس طرح کی مثال دیگر ممالک میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کی جانب سے صرف ایک میچ کے لئے ٹیم میں شامل کرنے پر مایوسی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں نہیں معلوم اس وقت راجھستان رائلز ٹیم کے کپتان شین وارن نے انہیں صرف ایک میچ کھیلنے کے لئے کیوں دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس لیگ میں ہم نے آئی پی ایل کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا تھا اور ابھی پہلے مرحلے کے کچھ میچز بھی بقایا تھے لیکن پھر بھی انہیں نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل پہلے ایڈیشن میں انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس میں ایڈجسٹ نہیں ہوسکیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے اچھی لیگ ہے اگر یہ کرپشن اور میچ فکسنگ سے پاک ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog