کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے؛ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

abcکراچی (یو این پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پرامن کراچی مضبوط پاکستان کی علامت ہے۔ شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع رینجرز کو دیں۔ ر ینجرز دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستہ ہے۔ کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی راہ میں حائل رکاوٹ کو عبور کرنا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف ہماری آخری کاوش اور منزل نہیں۔ کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے۔ کراچی آپریشن میں رینجرز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ رینجرز سرحدوں کی حفاظت کر تی ہے۔ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ مکمل ہونے پر نوجوانوں کو مبارکبا د دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题