بجلی کے بلوں میں 2 نئے سرچارج عائد، وصولی بھی شروع کردی گئی

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

abcلاہور (یو این پی) وفاقی حکومت نے2 نئے ٹیکسوں کے ذریعے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 53پیسے سے 3روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اور عوام کے علم میں لائے بغیر ہی جولائی کے مہینے میں آنے والے بلوں سے ان کی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں پر 2 نئے سرچارج فنانشل کاسٹ سرچارج (ایف سی ایس) اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج(ٹی آر ایس) عائد ہوئے ہیں جن کے باعث بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 53پیسے سے3روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت کو ان سرچارجز سے رواں سال کے دوران 120ارب روپے اضافی وصول ہوں گے۔ وزارتِ بجلی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سرچارج کے نفاذ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.53روپے لے کر 3روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
وزارتِ پانی و بجلی کے ایک عہدیدار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بجلی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اوقات کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 18.3روپے فی یونٹ سے کم کرکے 15روپے فی یونٹ کردی گئی ہے جبکہ جو نئے سرچارج عائد کئے گئے ہیں ان کا بوجھ 200یونٹ سے 300یونٹ کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes