پی ٹی آئی والے سب سے مختلف ہیں ،ان کے پاس ،خان ،جوان اور بھابی جان ہیں : ریہام خان

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

22
ہری پور(یو این پی)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نےہری پورمیں ضمنی الیکشن کے جلسے سے خطاب کرکے عملی سیاست میں باقاعدہ انٹری ڈال دی، کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی والوتم سب سے مختلف ہو، تمہارے پاس عمران ہیں، جوان ہیں اوربھابھی جان ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شریکِ حیات سیاست میں بھی ان کی سانجھی بن گئی ہیں اورانہوں نے باقاعدہ طورپرعملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے،این اے انیس ہری پورمیں راجہ عامرزمان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بھابھی کی لاج رکھنا ہوگی۔عوام سوچ لیں کہ انہوں نے چوروں لٹیروں کوووٹ ڈالنا ہیں یا پڑھی لکھی قیادت کو۔انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ پی ٹی آئی والے کس، کس طرح مختلف ہیں، اس سے پہلے وہ بنی گالا سے ہری پورجلسے میں شرکت کے لئے نکلیں تووہ میڈیا سے کچھ ناراض نظرآئیں اورشکوہ کیا کہ میڈیا کے رویے نے انہیں دکھی کردیا۔ریہام خان نےسیاست میں انٹری ڈال کر اپنے ہی دعوے کی نفی کردی ہے کیونکہ وہ کچھ عرصے پہلے تک سیاست میں نہ آنے کے بارے میں بیانات دیتی رہی ہیں۔ریہام خان کہتی ہیں کہ وہ ایک بیوی ہونے کے ناطے اپنے شوہرعمران خان کوغلط مشورے کیسے دے سکی ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان ان کی مان کرملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے کوششیں کتنی تیزکرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes