پنجاب: یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Published on August 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

444
حافظ آباد(یو این پی) ملک بھر میں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،شہر شہر گلی کوچوں میں قومی پرچموں کی بہار آگئی ہے،حافظ آباد میں یوم آزادی کو ملی جو ش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریا ں عروج پر ہیں، شہر کے مختلف مقاما ت پر سبز ہلالی پرچم، جھنڈیوں ،ٹی شرٹس سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے خصوصی سٹال بھی لگائے گئے ہیں، جہاں بچے،بڑے سبھی خریداری میں مصروف ہیں،بچوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کے لئے انہوں نے سبز کرتے اور سفید شلواریں تیار کروائی ہیں اور وہ اپنے گھروں اور گلی محلوں کو قومی پرچموں سے سجائیں گے،وطن عزیز کی آزادی کے لمحات اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان عزیزاقارب کو بھی نہیں بھولتے جنہوں نے آزادی کیلئے جانیں قربان کیں،یوم آزادی کو منانے کا مقصد ان بزرگوں کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes