عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے امجد محمود کاشمیری

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 616)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورنو منتخب وائس پریذیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد محمود کاشمیری نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،ٹیکسوں کی وصولی کے لئے نیا میگنزم بنائیں گے،اجتماعی مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے،کرپشن کی روک تھام ہماری اولین ترجیحات ہونگی،بہترین ٹیم کے ساتھ آئے ہیں،عوامی رابطوں اور انکو درپیش مسائل کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، تحریک انصاف کی مقبولیت مقامی سطح پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا لوگوں کی غمی خوشی میں شریک ہونا اور ان سے مکمل رابطہ رکھنا ہے لوگوں نے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ان پر پورا اترنے کی سعی کرونگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ منتتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے باضابطہ انٹرویو کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے محمد صدیق خان اور ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کی قیادت پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہر موقع پر یہاں کے مکینوں کے مسائل اور انکے حل کے لئے اپنا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ یہاں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تینوں سیٹں پی ٹی آئی نے جیتیں ، قیادت کے طرز سیاست لوگوں کی خدمت ہے ہم اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ کے مکینوں بالخصوص دہی آبادیوں کے باسیوں کو زیادہ مسائل درپیش ہیں،ہم بطور وائس پریذیڈنت علاقہ میں نئی ریت قائم کریں گے ہمارے دروازے ہر کسی کے لئے چوبیس گھنٹے کھلیں رہیں گے،مشاورت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ،ملک اظہر نواز عرف اجی ملک جنہوں نے وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب میں احتجاج کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا کی بابت امجد محمود کاشمیری کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں ساتھ لیکر چلیں گے ،انھوں نے جو امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں جس پر انھوں ضرور افسوس ہوا تاہم ہم انھیں ہر مشاورت میں ساتھ رکھیں گے ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ قبرستان کے لئے متبادل جگہ کی فراہمی کے لئے عملی اقدمات اٹھائے جارہے ہیں اسٹیشن کمانڈر اجتماعی مسائل کے حل میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو تبدیلی نظر آئے گی ہم سسٹم کی بہتری اور کرپشن کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،لوگوں کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہونگی،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے منفی رویوں اور انتقامی سیاست کی وجہ سے اپنی مقبولیت کا گراف گرا چکی ہے ، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے کینٹ بورڈ واہ کینٹ اور کینٹ بورڈ ٹیکسلا میں بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کا جتایا ،ہماری کوشش ہو گی جو امیدیں عوام نے ہم سے وابستہ کر رکھی ہیں اس پر کما حکا ہو پورا اتر سکیں،

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog