بوریوالہ کے گا ؤ ں میں تین دن سے بجلی غا ئب،عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے،انتظامیہ خاموش تماشائی

Published on May 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

Dr Majid
بو ر ے و ا لا (ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری) نواہی گا ؤ ں میں تین دن سے بجلی غا ئب،عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے،انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلا ت کے مطا بق بو ر ے و ا لا کے نو ا ہی گا ؤ ں 433 ای بی میں ٹر انسفرمر جلنے کی وجہ سے تیسر ے روزبھی بجلی بحا ل نہ ہو سکی ۔بجلی کی سپلائی معطلی سے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مساجد میں پانی نہ ہونے سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے بجلی نہ ہونے سے موبائل کی بیٹریاں چارج نہ ہو سکیں جس کے باعث اہل علاقہ کا اپنے پیاروں سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطعہ ہو چکاہے گزشتہ روزاہل گا ؤ ں نے مجبو ر ہو کر ا حتجا ج کر تے ہو ئے چیچہ و طنی رو ڈ بلا ک کر دی جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی ۔ مو قع پر ا یس ۔ ایچ ۔او تھا نہ شیخ فا ضل نے مطلقہ ا یس ڈی او سے با ت کی تو انہو ں نے یقین د ہا نی کر و ا ئی کہ آج ہی ٹر انسفرمر رکھ کر بجلی بحال کر دی جائے گی واپڈاکی یقین دہانی ہی احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن تا حا ل و ا پڈ ااپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا ۔ اہل علاقہ نے ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں سے بجلی بحالی کا مطالبہ کیا تھا تو بجائے داد رسی کے یہ کہہ کر اہل علاقہ کے زخموں پہ نمک چھڑکا گیا کہ ہمیں کونسا آپ لوگوں نے ووٹ دیئے تھے مشتعل عو ا م کا کہنا ہے اگر ہما ری بجلی بحال نہ کی گئی اور ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم و ا پڈ آ فس جا کر ا حتجا ج کر یں گے پھر حا لا ت کی ذ مہ داری و ا پڈا پر ہو گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes