سابق چینی جرنیل کو کرپشن الزام کے تحت موت کی سزا

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

abcبیجنگ (یو این پی) چین کی ایک فوجی عدالت نے فوج کے ایک ریٹائرڈ جرنیل کو رشوت اور دوسرے الزامات کی روشنی میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنا تے ہوئے گْو جْوشان کو لیفٹیننٹ جنرل کے منصب سے بھی فارغ کرنے کے علاوہ تمام اثاثوں کو ضبط کرتے ہوئے سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے۔ سابق جنرل فوج میں سپلائی کے شعبے کے سابق سربراہ تھے۔ وہ کرپشن کے مقدمات کے سلسلے میں سزا پانے والے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل فوجی ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں آج کل صدر شی جِن پنگ کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف سرکاری طور پر مہم جاری ہے اور ملوث افراد کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme