اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر

Published on March 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

03
لاہور (یو این پی)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے، تعلیم سے ناطہ توڑنے والے طلبہ اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنا تعلیمی سفر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ ملکی شرح خواندگی میں اضافے میں اپنا کردار ادا کریں، ہر طالب علم اپنے دیگر ساتھیوں اور گھر کے آس پاس رہنے والے دوسرے افراد کو بھی تعلیم کی طرف راغب کریں اور انہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے کی ترغیب دیں۔رسول بخش بہرام نے کہا کہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی کی خصوصی توجہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے لاکھوں طلبا وطالبات کو جدید تعلیم کی سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیاکررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد شرح خواندگی کا حصول پاکستان کے تمام مسائل کا بنیادی حل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes