بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,431)      No Comments

images
وہاڑی(یواین پی)بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے ضلع بھر میں قائم 14فلڈ ریلیف کیمپوں کو فوری طور پر آپریشنل کرنے ، دریا کے بیٹ اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں اسی طرح دریائے ستَلج میں ضلع وہاڑی کی حدود میں کشتی رانی، تیراکی کرنے اور نہانے پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں افسران کی ڈیوٹی لگا دی ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپوں میں قیام پذیر ہونے والے افراد کو ناشتہ اور کھانا بروقت فراہم کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی نہ کی جائے کیمپوں میں آنے والے افراد کے ساتھ ان کے لائیوسٹاک کے لیے بھی چارے وغیرہ کا انتظام کیا جائے انسانوں اور جانوروں کے علاج کے لیے ڈسپنسریاں 24گھنٹے فعال رکھیں انہوں نے کہا کہ افسران اور عملہ اپنے فرائض کو بوجھ سمجھ کر کرنے کی بجائے خوشدلی اور انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت انجام دیں ریسکیو1122 اور دیگر اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران انخلاء کا کام فوری طور پر شروع کیا جاسکے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes