ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے راجہ عدیل، ملک عثمان

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی)افواج پاکستان لورز کے چئیرمین راجہ عدیل،وائس چئیرمین ملک عثمان ، طاہر محمود راجہ لیگل ایڈوائزر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،دھرتی ماں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی دفتر افواج پاکستان لورز واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عہدیداران کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان لورز کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں،پاک فوج کے مورال کو بلند کرنے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے،انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،جس پر پوری قوم کو فخر ہے، ضرب عضب آپریشن بھی کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے،پاک فوج کے جوان جوانمردی کے ساتھ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے،انھوں نے فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ جنرل راحیل شریف قوم کے اصل مسیحا ہیں ،جنکی دوراندیشی اور دوررس پالیسوں کی بدولت ملک کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے،انکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان لورز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات کی بطور چئیرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری تعیناتی کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ واہ کینٹ کے محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes