تاریخی ورثاء مکلی پر پہلی بار دو روزہ عالمی کانفرنس 13 جنوری 2018 سے ٹھٹھہ میں منعقد کی جائیگی

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

ٹھٹھہ(یوا ین پی ۔۔۔ حمید چنڈ) محکمہ صوبائی آرکیالاجی کی جانب سے تاریخی ورثاء مکلی پر پہلی بار دو روزہ عالمی کانفرنس 13 جنوری 2018 سے ٹھٹھہ میں منعقد کی جائیگی، جس میں ملکی اور غیر ملکی محقق مکلی کی تاریخ تہزیب اور فن تعمیر پر اپنے مکالمے پیش کرینگے اس کے علاوہ عالمی اسکالرز مکلی کی تاریخ اور شاندار تعمیرات کے حوالے سے اپنے تحقیقی مکالمے پیش کرینگے ، تفصیلات کے مطابق عالمی مکلی کانفرنس کے پہلے روز آثارِ قدیمہ کے سروے اور مکلی کی تاریخی ورثے کے لینڈ اسکیپ سمیت حالی میں ہونے والے بحالی والے کام اور سموں دورے حکومت اور قدیم سندھ کے ایران سے ثقافتی تعلقات جیسے موضوعات پر تحقیقی مکالمات پیش کیے جائینگے اور شام میں عوام کو تفریع اور آگاہی کے لیے نوری جام تماچی پر اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا جائیگا ، جبکہ عالمی کانفرنس کے دوسرے روز اسکالروں کی جانب سے مغل بادشاہت کے دوران نقشبندی سلسلے کی شان و شوکت سولویں صدی کے دوران مکلی کی بحالی اور مکلی نامے کی تجزیاتی تحقیق سمیت آچارِ قدیمہ کی بحالی میں عوام کا کردار اور دوسرے موضوعات پر تحقیقی رپورٹ پیش کی جائیگی ، آخر میں سندھ کے فنکاروں کی جانب سے محفل موسیقی کا مظاہرہ کیا جائیگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes