مویشیوں کی نقل و حمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یو این پی)کانگو،لمپی سکن بیماری کے پھیلاوکا خطرہ ،مویشیوں کی نقل و حمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیاگیاہے۔عیدالاضحی پر گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔عیدالاضحی پر مویشیوں کی نقل و حمل کے پیشِ نظر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے گائیڈ لائنز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ مویشیوں کی نقل و حمل سے کانگو بخار اور لمپی سکن بیماری کے پھیلاوکا خطرہ بڑھ جاتاہے۔تمام سفارشات محکمانہ انتظامی افسران، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ شاہرات اور محکمہ پولیس کو ارسال کر دی ہیں۔مویشی منڈیوں میں داخلے، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اورویٹرنری کیمپس میں علاج معالجہ، ہنگامی طبی امداداور جانوروں کے حمل کی تشخیص کی جائے گی۔منڈیوں و چیک پوسٹوں پر چیچڑ مار سپرے مہم چلائی جائے گی۔موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اور لیبارٹریز کی مدد سے تشخیص و علاج کا عمل بھی جاری رہے گا۔اس حوالے سےصوبائی سطح پر قصاب حضرات کو کھالوں کی حفاظت بارے سیمینار کا انعقاد بھی محکمانہ پلان کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes