حکومت بجلی کی پیداوار اور سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، خواجہ محمد آصف

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 653)      No Comments

005
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی پر سبسڈی کم ہونے سے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے، حکومت بجلی کی پیداوار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، 15 سال میں بجلی کی قیمت تین روپے بڑھی، 200 یونٹس تک بجلی کی قیمت وہی ہے جو کئی سال پہلے تھی۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن لغاری کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ 30 جون 2015ء تک 313 روپے کا گردشی قرضہ موجود ہے، سالانہ سبسڈی کی وجہ سے گردشی قرضے میں کمی نہیں آ رہی، نیپرا کے ساتھ کچھ معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ گردشی قرضے کا مسئلہ پیدا نہ ہو، لاسز میں بھی اتنی کمی نہیں آئی کہ وہ گردشی قرضے کو کم کر سکے 2 سے 3 سال میں گردشی قرضے کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کریں گے۔ سینیٹر محسن لغاری کے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آسف نے بتایا کہ بجلی پر سبسڈی بڑھ نہیں رہی کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے، بجلی ہو گی تو اس کے قابل خرید ہونے یا نہ ہونے کا سوال پیدا ہو گا، حکومت بجلی کی سپلائی اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، سولر بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔ جس طرح ایل این جی بہتر ریٹ پر دستیاب ہے اور کوئلے پر پلانٹ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تربیلا فور اور نیلم جہلم سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار ہو گی ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار ہو گی، یہ قابل خرید ہو گی، 15 سال میں تو اس اضافے کو اتنا زیادہ قرار نہیں دیا جا سکتا، 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت وہی ہے جو کئی سال پہلے تھا، جہاں لوگ 200 سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں ان کے لئے بجلی مہنگی ہوئی ہے۔ سینیٹر محسن لغاری کے ایک اور سوال پر وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ اس وقت آبپاشی کے مقاصد کے لئے دیامر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے، تربیلا کی عمر بھی 35 سال بڑھ جائے گی، منڈا ڈیم کے سلسلے میں بھی کام ہو رہا ہے اس سے بھی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی، کئی چھوٹے ڈیم بھی بنائے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے گزشتہ 20، 25 سال میں کوئی منصوبہ نہیں بنا، منگلا میں سٹوریج کی صلاحیت ہم نے بڑھائی ہے، دیامر بھاشا سے چند سالوں میں سٹوریج کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes