پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Published on November 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی اہم پوزیشنوں پر تقرر وتبادلے کر دیے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی بنا دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر این ڈی یو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes