برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو دنیا کا بہترین ٹیسٹ کپتان قرار دے دیا

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

008
لندن(یو این پی) برطانوی اخبار نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بہترین ٹیسٹ کپتان قرار دے دیا جب کہ فہرست میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کا دوسرا اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کا تیسرا نمبر ہے۔
برطانوی اخباردی ٹیلیگراف نے 2015 کے لیے ٹیسٹ میچوں کے بہترین کپتانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق مصباح الحق نے 2010 میں اس وقت پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی جب ٹیم مشکلات کا شکار تھی اور قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار تھے۔برطانوی اخبار کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم، سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز، بنگلا دیش کے مشفق الرحیم، انگلینڈ کے السٹر کک، جنوبی افریقا کے کپتان ہاشم آملہ، بھارت کے ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈیز کے قائد دنیش رامدین کو بالترتیب دوسرے سے نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题