آئی فون کیمرے کے ساتھ یہ چھوٹا سا سوراخ دراصل کس لئے ہوتا ہے

Published on July 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments


سان فرانسسکو(یوا ین پی)اگر آپ آئی فون کے مالک ہیں تو اس کے پچھلے کیمرے کے قریب موجود باریک سوراخ کو دیکھ کر کبھی نہ کبھی ضرور حیران ہوئے ہوں گے کہ آخر اس کا مقصد کیا ہے۔ یہ سوراخ پہلی بار آئی فون 5 میں سامنے آیا اور اس کے بعد سے ہر ماڈل میں موجود ہے۔ا گرچہ اکثر آئی فون صارفین کو اس کا مقصد معلوم نہیں لیکن دراصل یہ ایک اہم کام کیلئے بنایا گیا ہے، خصوصاً جب آپ صاف اور واضح آواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کرنا چاہیں۔یوا ین پی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سوراخ دراصل ایک مائیکروفون ہے اور آئی فون میں اس طرح کے کل تین سوراخ ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک فون کی سامنے کی جانب سپیکر کے پاس ہوتا ہے جبکہ ایک نچلی طرف ہوتا ہے۔ سامنے اور نچلی جانب کے ساتھ پچھلے کیمرے کے پاس بھی مائیکروفون فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے فون کو جس طرح بھی پکڑیں یہ تمام آوازوں کو اچھی طرح ریکارڈ کرسکےاس سوراخ کی حقیقت کا انکشاف پہلی بار ایپل کے مارکیٹنگ چیف فل شلر نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ فیس ٹائم کال کررہے ہوں یا ویڈیو ریکارڈ کررہے ہوں، آئی فون میں موجود تین مائیکروفون بہترین آڈیو ریکارڈنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ صرف آڈیو ریکارڈ ہی نہیں کرتے بلکہ نائز کینسلیشن کا فیچر استعمال کرتے ہوئے شور سے پاک آڈیو ریکارڈنگ کرتے ہیں اور ساﺅنڈ بیم بنانے کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں جو وائس ریکگنیشن جیسی ایپس میں استعمال ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے آئی فون کے مائیکروفونز کو ٹیسٹ کرنا چاہیں تو وائس میمو کھول کر ریکارڈنگ کا بٹن دبائیں اور پھر پلے کا بٹن دبا کر آپ اس ریکارڈنگ کو سن سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes