گھر میں راشن موجود ہے،مستحق خاتون کا راشن لینے سے انکار

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور (یواین پی ) مستحق خاتون کا راشن لینے سے انکار، گھر میں راشن موجود ہے 15 دن نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے بعد سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جو روزانہ چند سو روپے کما کر گزارا کرتا ہیں۔ اب یہ تمام دیہاڑی دار مشکلات کا شکار ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیئر حضرات بھی مستحق افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔اسی تناظر میں ا یک مستحق خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں خاتون نے راشن لینے سے انکار کر دیا ۔ چند مخیئر حضرات جب اس خاتون کو راشن دینے آئے تو خاتون نے کہا کہ میرے گھر 15 دن کا راشن موجود ہے یہ نہیں لے سکتی ، خاتون کا کہنا تھا کہ 15 دن بعد راشن ختم ہوا تو دیکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy