نازیہ حسن کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      1 Comment

009
لاہور(یو این پی) پاکستان کی نامور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 15ویں برسی (آج) جمعرات کو منائی جائے گی۔نازیہ حسن نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بنیاد رکھی۔ ان کا پہلا البم’’ ڈسکودیوانے‘‘1982 میں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ نازیہ حسن نے پرائیڈ آف پرفارمنس سمت کئی ایوارڈ حاصل کیے۔ ان کے گائے ہوئے گیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوئے اور اس وقت کی مشہور فلم ’’قربانی‘‘ میں ان کا گیت ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ نازیہ حسن 13اگست 2000میں کینسر کی بیماری کے باعث 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

Readers Comments (1)
  1. Mohammad Asif says:

    Nazia Hassan, very unique Artist still alive in the hearts of people, in the memories, and in the industry.





Free WordPress Themes

WordPress主题