انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری بغیر تاریخ 7 ستمبر مقرر

Published on August 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,024)      No Comments
03
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی تعلیمی بورڈ کے ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات کیلئے بغیر لیٹ فیس 7 ستمبر داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ امتحانات 3 نومبر کو منعقد ہونگے۔ ان امتحانات میں ہائیر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو سالانہ امتحانات 2015ء میں فیل/سپلمنٹری/امپرومنٹ والے امیدوار حصہ لینے کے اہل ہونگے۔ بورڈ اعلامیہ کے مطابق امیدوار 15 ستمبر کے ساتھ ڈبل فیس اور 22 ستمبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے۔ ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کے لئے 1200 روپے، پارٹ ٹو کیلئے 1200 اور دونوں کیلئے 2400 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی نمبروں میں امپرومنٹ کیلئے فیس پارٹ ون کیلئے 1350، پارٹ ٹو کیلئے 1350 روپے اور دونوں پارٹس میں حصہ لینے کیلئے 2550 روپے ادا کرنا ہو گی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes