پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم کی دوسری برسی10اکتوبر پیر کو منائی جائے

Published on October 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی دوسری برسی10اکتوبر پیر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں 28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیرخان10اکتوبر 2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes