شاہد خاقان عباسی ایک شریف النفس انسان ہے

Published on April 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


پی ٹی آئی والے لوگ گالم گلوچ کرتے اور لوگوں کی آواز بند کرنے سے باز نہیں آتے کہ اس کو نہ بولنے دو اس کو نہ بولنے دو مبشر لقمان کی پی ٹی آئی پر تنقید
اسلام آباد (یواین پی) ہفتہ گزر گیا مگر ن لیگ راہنما شاہد خاقان عباسی کاقومی اسمبلی میں بولا گیا ایک جملہ آج بھی ہر طرف سنائی دیتا ہے ا ور اس کی بازگشت تاریخ کے پنوں میں سنائی دیتی رہے گی۔حکومتی ارکان آج بھی شاہد خاقان عباسی سے معافی کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ن لیگی قائدین اپنی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے قطعی تیار نہیں ہیں۔اسی موضوع پر سینیئر صحافی ڈاکٹر دانش کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی شریف النفس انسان ہے اگر قومی اسمبلی کے فلور پر غلطی سے اس کے منہ سے کوئی جملہ نکل بھی گیا ہے تو اسے معافی دے دو اور آگے چلو یہاں کون ایسی باتیں نہیں کرتا۔اس کے بعد مبشر لقمان نے پی ٹی آئی اور حکومتی وزرا پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تو پی ٹی آئی کے لوگ تھپڑ اور کوتے مارنے تک آ جاتے ہیں اور میڈیا پر قدغن لگائی جاتی ہے کہ فلاں کو بات نہ کرنے دو اور فلاں کی آواز بند کر دو۔پروگرام بند کرا دیے جاتے ہیں اور ٹی ایل پی کے معاملے پر میڈیا کو بین کر دیا گیا تھا کہ عوام کو کوئی خبر نہیں دینی اور اس سے بھی بڑھ کر یہ لوگ گالم گلوچ کرتے نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں اگر کسی ایک شخص نے غلط کیا ہے تو اس کے الزام میں پوری پارٹی پر چڑھائی نہیں کرنی چاہیے۔یہ ن لیگ میں احسن اقبال اور پیپلز پارٹی میں قمر الزمان کائرہ جیسے بھی اچھے لوگ ہیں وہ نہ تو کسی میڈیا ٹاک میں لغو بات کرتے ہیں اورنہ ہی کہیں محفل میں ایسی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔جبکہ شاہد خاقان عباسی بھی ایسے نہیں ہیں کہ وہ گالم گلوچ کریں اگر غصے یا فرط جذبات میں ان کے منہ سے کوئی لفظ یا جملہ نکل گیا ہے تو اسے بھلا کر آگے بڑھ جانا چاہیے اورملک کی بہتری کی خاطر کام کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes