قوم نے 69واں یوم آزادی جوش وجذبے سے منا کر یہ ثابت کر دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں،پرویر رشید

Published on August 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

022
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویر رشید نے کہا ہے کہ ہم نے 69واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، پاکستان کی گزشتہ ایک سال کی شاندارکامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔وہ جمعہ کو ریڈیو پاکستان کی طرف سے تیار کئے گئے نئے ملی نغموں کے اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک صورتحال یہ تھی کہ ملک کے بعض حصوں میں لوگ آزادی سے یوم آزادی نہیں منا سکتے تھے۔ لیکن اس دفعہ بچوں اور نوجوانوں نے ملک کے ان حصوں میں آزادانہ قومی ترانے گائے اور گلی گلی پرچم لہرائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes