محکمہ مال کے افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں ڈی سی او وہاڑی

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

unnamed
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ محکمہ مال کے افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور ریوینیو مقدمات کے فیصلے بلاتاخیر میرٹ پر کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں مال افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز کامران خان ، سیف اللہ ساجد ، محمد ریاض، جی اے آر محمد مبشر الرحمن ، اور دیگر مال افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے مال افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پیش ورانہ امور پر توجہ دیں اور اپنی دنیا و آخرت کی بھلائی چاہتے ہوئے دنیاوی مفادات کی خاطرکسی کے حق میں روکاوٹ نہ بنیں انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کو روکنے کے لیے بروقت کارروائی کریں اجلا س میں مال افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی او نے مال افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题