جنرل حمید گل کی وفات پر وزیر اعظم وصدر، بلاول بھٹو،عمران خان،سراج الحق سمیت سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

222
اسلام آباد(یو این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جنرل حمید گل کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر عطاء فرمائے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے انتقال پر مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل ہمدرد انسان اور سچے پاکستانی تھے۔ چوہدری بردارن نے بھی جنرل حمید گل کے انتقال پر شدید رنج کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی جنرل حمید گل کی وفات پر گہر رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حمید گل کو پاکستان کبھی نہیں بھولے گا، ان جیسے سچے پاکستانی ملک میں بہت کم ہیں۔ اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،  پاکستان تحر یک انصاف کے سربراہ عمران خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما اسد عمر، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے حمید گل کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题