خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے کرپشن سے نجات ضروری ہے۔حاجی ارشاد منڈ

Published on April 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

IMG_20160410_115749
کرپشن فری پاکستان مہم دراصل تکمیل پاکستان کی مہم ہے بہادر خان جھگڑ
سراج الحق جیسی دیانتدار،بے داغ اور کرپشن سے پاک قیادت ہی کرپشن ختم کر سکتی ہیحافظ عبدالسلام
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان موٹر سائیکل ریلی پریس کلب جھنگ سے امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ حاجی محمد ارشاد منڈ کی قیادت میں نکالی گئی،ریلی یوسف شاہ روڈ،فوراہ چوک سے ہوتی ہوئی ریلبازار چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے اپنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی۔ریلی کے اختتام پرریلبازار چوک میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد منڈ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے وطن عزیز پاکستان کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنا ہوگا کیونکہ کرپشن کی وجہ سے ہی ملک کا بچہ بچہ عالمی اداروں کا مقروض ہے،کرپشن کی وجہ ہی سے ملک عدم استحکام،معاشی نا انصافی اورتعلیم و صحت کی ابتر صورت حال سے دوچار ہے۔دھرناسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جھنگ بہادر خان جھگڑ نے کہا کہ کرپشن ملک کے تمام اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ہمارے حکمران،اشرافیہ،بیوروکریسی اور تمام کے تمام اپنے تئیں کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں۔تکمیل پاکستان کے لئے کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بن کر خود مختار،خوشحال اور مستحکم پاکستان بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔حافظ عبدالسلام صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع جھنگ نے کہا کہ پاکستان میں پانامہ لیکس زدہ اورکرپشن میں لت پت حکمران کرپشن فری پاکستان نہیں بنا سکتے۔پاکستان کو کرپشن سے پاک،مستحکم،خوشحال اور فلاحی ریاست جماعت اسلامی کی بے داغ،دیانتدار،جرآت مند اورکرپشن سے پاک قیادت بنا سکتی ہے۔سراج الحق جیسی قیادت ہی کرپشن فری پاکستان مہم کے ذریعے ملک کو پانامہ لیکس زدہ اور کرپٹ حکمران ٹولہ سے نجات دلا سکتی ہے۔دھرناسے فرید احمد مگھیانہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع جھنگ،حسن بلال ہاشمی ناظم اسلامی جمعیت طلباء نے بھی خطاب کیا۔ دھرنامیں سول سوسائٹی،انجمن تاجران اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy