برطانوی شہریوں کو نرسوں پر سب سے زیادہ اعتماد

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 963)      No Comments

444
لندن (یو این پی) برطانیہ میں کس شعبے کے لوگ سب سے زیادہ قابل بھروسہ ہیں اور کس پر لوگ سب سے کم اعتماد کرتے ہیں؟ اوپینیم کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق 86 فیصد برطانوی نرسوں کو قابل بھروسہ سمجھتے ہیں جبکہ 85 فیصد کا خیال ہے کہ ڈاکٹر اور 80 فیصد کا خیال ہے کہ اساتذہ قابل بھروسہ ہیں۔ اخبار کے صحافیوں پر سب سے کم 13 فیصد، سیاستدانوں پر 16 فیصد اور ٹی وی کے صحافیوں پر 25 فیصد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ججوں پر 67 فیصد، مذہبی پیشواں پر 60 فیصد، وکلا پر 52 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ سروے میں 2002 افراد سے رائے لی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes