وزیراعظم سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، کورونا ریلیف فنڈ کی تقسیم پر تبادلہ خیال

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      1 Comment

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں کورونا ریلیف فنڈ کی تقسیم پر تبادلہ خیال ہوا۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں غریب گھرانوں اور ضرورت مند افراد کے حوالے سے کورونا ریلیف فنڈ کے استعمال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اس سے پہلے وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان کے ساتھ ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، محمد امیر سلطان، غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور احساس پروگرام کے تحت اپنے حلقوں میں شفاف طریقے سے مالی امداد کی تقسیم سے آگاہ کیا۔ممبران نے وزیراعظم سے فیصل آباد اور جھنگ میں سمال انڈسٹریز کو کھولنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

Readers Comments (1)
  1. دعا علی says:
    یہ سب ایک بکواس ہیں مجھے میسج آیا تھا 8171 سے کہ آپکی والدہ اہل ہیں لیکن میری والدہ 2007 میں وفات پا چکی ہیں اب میسج آئےگا بھی تو میری امی انگلی لگانے سے تو رہی آج گئی میں احساس پروگرام سنٹر وہاں شناختی کارڈ چیک کیا انہوں نے جواب دیا آپ کے پیسے نہیں آئے اب یہ بتائے جو انسان پنشن لے رہے ہیں جن کے بھیٹے آرمی پولیس ایف سی میں ہیں سرکاری سکول ٹیچر ہیں انکو بے نظیر انکم کے بھی پیسے ملے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ احساس کے بھی




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes