پاک بھارت وزراء اعظم کے ایک دوسرے کو خطوط

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

555
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر ایک دوسرے کو خطوط کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط کے ذریعے سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا خط میں پاکستان کے وزیراعظم اور عوام کو 14 اگست کے دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس جشن آزادی کے دن یہ بھارتی عوام پاکستان کے عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی 15 اگست کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب کو جشن آزادی پر مبارکباد دی اور ان سے اظہار یکجہتی اور خطے میں پائیدار امن کیلئے دعائیں کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy