کراچی رینجرز کے کمپلین سیل میں شکایات درج کرانے کے باوجود پانی کی عدم دستیابی

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

mail.google.com
کراچی (یواین پی ) کراچی کے گلستان جوہر کے پوش علاقے بلاک ۱۳ کی این کیٹاگری کی آخری گلی میں تقریبا دس ماہ سے پانی کے سلسلے میں مکین پریشان ہیں مکینوں نے واٹربورڈ کے متعلقہ آفس میں جاکر اپنی شکایات انفرادی اور اجتماعی طورپر درج بھی کرائیں مگر تاحال شنوائی نہ ہوسکی، لہذا انہوں نے رینجرز کے کمپلین سیل میں بذریعہ فون شکات درج کرائی تاہم ابپی تک شنوائی نہ و سکی، تفصیلات کے مطابق پانی کے اس بحران کے سلسلے میں جب علاقہ مکین خود باہر نکلے اور معلومات حاصل کیں توپتہ چلا کچھ شرپسند عناصر نے اپنے مفاد کی خاطرپانی کے غیر قانونی کنکشن اپنے طورپرحاصل کرلیا نہ صرف پانی کی لائن کو منقطع کر ڈالا بلکہ بجلی کی موٹر بھی لگا کر اپنی طرف سارا پانی کا رخ موڑ کرکئی گھروں کو اس نازک صورتحال سے دوچار کرادیا، واضح رہے گزشتہ ہفتے گورنمنٹ نے واضع طو پرآرڈیننس جاری کیا ہے اور اخبارات کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پانی کاٹے گا یا غیرقانونی کنکشن لے گا اس کے خلاف دس لاکھ جرمانہ اوردس سال کی قیدسزا سنائی جائے گی، اس کے مطابق کوئی بھی آدمی اٹھارہ انچ سے اسی انچ کی پانی کی مین لائن کو نقصان پہنچائے گا، پنکچر کرے گایا غیر قانونی کنکشن کرے گا اسے یہ سزائیں دی جائیں گی، مگر یہ صورتحال کچھ الگ ہے جس سے مکین سخت پریشان ہیں اور ان شرپسند عناصر نے اپنے بیس گھروں کے لیے پانی کی ذاتی لائن بنانے کے سلسلے میں اپنی مرضی سے بغیر کنٹونمنٹ بورڈ کی پرمیشن کے روڈ کے بڑے حصے کو نقصان پہنچایا جس کا کوئی چالان کنٹوننٹمنٹ میں نہیں دیا گیااور روڈ کو ادھیڑ کر رکھ دیا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،ذرائع کے مطابق اس ساری کارروائی کاعلم کنٹونمٹ بورڈ کے اعلی افسران کونہیں ہے اور نیچے ہی نیچے سارے معامالات طے ہوئے، پانی کی غیرقانونی کنکشن کے سلسلے میں ایک شخص شمعون نامی کا کردارسرفہرست ہے جو ڈرانے اور دھمکانے میں بھی کم نہیں اور اس شخص سے محلے کی خواتین بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں،۲۰ گھروں کے مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں پریشان ہیں اورہرچوتھے روز پانی کے ٹینکرڈلوا کر نہ صرف پریشان ہیں بلکہ گھریلو خرچے میں مزید بوجھ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور ٹینکر مافیا بھی اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہے،پانی جیسی بنیادی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے متاثرین محلہ نے واٹر بورڈ سمیت، رینجرز کمپلین سیل اور دیگر بڑے اداروں کے اعلی افسران سے پرزور اپیل کی ہے کہ قانون کے مطابق متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایم ڈی واٹر بورڈ خود آکر معائنہ کرنے کے ساتھ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو اس میں بالواسطہ یا بلاواسطہ اس کام میں شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ باقاعدگی سے ہم سب واٹربورڈ کے بل ادا کر ہے ہیں پھر آخر اس پر عمل کیوں نہیں ہو رہا، مکینوں کا پرزور اصرار ہے کہ اسی ہفتے ہاینی کی فراہمی کو مؤثر بنایا جائے ورنہ علاقے کی خواتین رینجرز ہیڈ کوارٹر پر جا کرپر امن مظاہرہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog