دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی‘شہبازشریف

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

22
لاہور(یو این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے ملک سچے پاکستانی اور وطن پر جان چھڑکنے والے سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے صدمے کواپنے الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ میرے عزیزساتھی تھے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دیانت ، محنت اور جرات کے اعتبار سے اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اور سفاک قاتل اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme