شجاع خانزادہ شہیدکے حالات زندگی پرایک نظر

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      No Comments

3
اسلام آباد ( یو این پی ) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ 28اگست 1943کو اٹک کے گاؤں شادی خان میں پیدا ہوئے ، ان کا تعلق یوسفزئی پٹھا ن قبیلے سے تھا ، 1966میں اسلامیہ کالج سے گریجوایشن کی 1967میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا ، اور شعبہ انٹیلی جنس سے وابستہ رہے ، 1971کی جنگ میں بھی حصہ لیا ، 1974سے 1985تک کمانڈر13لانسرز رہے ، 1988میں فوجی خدمات کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا ، 1992سے 1994تک امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی کا منصب سنبھالے رکھا ،قیام پاکستان کے بعد شجاع خانزادہ کا خاندان سیاست میں نمایاں رہا ان کے چچا تاج محمد خان خانزادہ رکن قومی اور صوبائی اسمبلی رہے ،شجاع خانزادہ 2013میں پنجاب کے وزیر ماحولیات ہے اور بہترین خدمات کی بدولت محکمہ داخلہ کا قلمدان کا سپرد کر دیا گیا ، پنجاب انسداددہشتگردی کے محکمے کے قیام ، اینٹی ٹیررازم فورس کی تشکیل اور اہلکاروں کی ٹریننگ میں نہایت اہم رول رہا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme