مجھے لاء برانچ کودرپیش مسائل کاعلم ہے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

ملتان(یواین پی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشیدحیات،چیئرمین ڈرگ کور ٹ محمدنوید رانا،ڈپٹی اٹارنی جنرل مہرضمیرسنڈل، پروٹوکول آفیسرمبشرعلی بخاری،ایوب بزدار،محمدحسین بابر،میاں شاہدریاض،شہزادہ خوش بخت خان،امتیازمرالی،شہریارمحبوب،عبدالودودخان،حسن خان ترین سمیت دیگرلاء افسران نے ان سے ملاقات کی اس موقع پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لاء برانچ کودرپیش مسائل کاعلم ہے لاء برانچ سمیت تمام جنرل برانچوں کیلئے سابقہ ہائی وے بلڈنگ کوگراکر 8منزلہ عمارت تعمیرکی جارہی ہے جس میں لاء برانچ کاایک مکمل پورشن ہوگاہائی وے بلڈنگ کوگرانے کاکام تیزی سے جاری ہے جوجلدمکمل ہوجائیگاپارکنگ کابھی ایک بڑا مسئلہ ہے جلد پارکنگ پلازہ کی تعمیربھی ہوگی جس کی تعمیرکے بعدروڑسے رش ختم ہوجائیگامجھے سب کااحساس ہے ہائیکورٹ عملہ کی مزیدرہائش گاہوں کیلئے جلد نیوجوڈیشل کمپلیکس میں تعمیرشروع ہوگی ہائی کورٹ کے تمام افراد کوجائزسہولیات دینامشن ہے لاء افسران نے چیف جسٹس محمد امیربھٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کوسراہاانہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی عوام کوجلد انصاف کی فراہمی کیلئے ہم عدالتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اس موقع پر سینئرجج مسٹرجسٹس ساجدمحمودسیٹھی، مسٹرجسٹس شکیل احمد،مسٹرجسٹس محمد امجدرفیق، سیشن جج اکمل خان،رجسٹرارلاہورہائیکورٹ عرفان سعید، پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس محمد یار ولانہ،سینئر رجسٹرار عرفان صفدر،ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ سیکرٹریٹ ٹوچیف جسٹس محمد شہزادگل ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes