جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک سے معروف مصنفہ عمیرہ احمد کا سیریل تھوڑا سا آسمان رواں سہہ ماہی میں جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک سے ٹیلی کاسٹ ہوگا

Published on August 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 883)      No Comments
20150817_231730

کراچی (یو این پی) گزشتہ دنوں معروف چینل جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے نئی سہہ ماہی میں چلنے والے نئے پروگراموں کے بارے میں پروقار تقریب کراچی میں منعقد کی جس میں شوبز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ چیدہ چیدہ صحافیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جیو نے آنے والی سہہ ماہی میں نئے پروگراموں کی جھلکیاں پرمبنی ایک تقریب رکھی جس میں آنے والے ڈراموں کے ٹریلرز دکھائے وہیں ملک کی مشہورو معروف مصنفہ عمیرہ احمد کا تحریرکردہ ناول پر مبنی ڈرامہ سیریل’’ تھوڑا سا آسمان‘‘ کا ٹریلر بھی دکھایا جسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا واضح رہے مصنفہ عمیرہ احمد اس سے پیشتر نجی ٹیلی وژن نیٹ ورک کے لیے بھی معروف سیریل لکھ چکی ہیں جن میں قابل ذکرمیری ذات ذرہ بے نشان،امر بیل، محبت صبح کا ستارہ ہے،وجود لاریب،من و سلوی، دام،دوراہا،شہرِ ذات، آسمان اورمات جیسے دیگر سیریل تحریر کیے۔ انہی کا تحریر کردہ نیا ڈرامہ سیریل’’تھوڑا سا آسمان‘‘ رواں سہہ ماہی سے جیو ٹیلی وژن سے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes