حضرت ابو بکر صدیقؓ کی اسلام کے لیے خدمات بے مثال ہیں حافظ محمد یو نس وٹو

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 922)      No Comments

Wato 1
ہارون آباد(یواین پی)حضرت ابو بکر صدیقؓ کی اسلام کے لیے خدمات بے مثال ہیں اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم شہادت کو قومی قرار دے کر اس دن کو عقیدت و احترام سے منایا جانے کا اہتمام کیا جائے کیونکہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنے دورخلافت میں انصاف کا بول بالا کیا اور اسلامی سلطنت کو وسعت اور اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے گراں بہا کام کیا گیا حضرت ابو بکر صدیقؓنے نبوت کے سفر میں حضرت محمد ﷺکے شانہ بشانہ عزیمت کی تاریخ ساز داستان رقم کی اور ہجرت نبوی ﷺ میں بھی انہوں نے نبی پاک ﷺ کے شانہ بشانہ رہ کر یار غار کا عظیم رتبہ پایا۔ان خیالات کا اظہار مہتم جامعہ اسلامیہ دارالقرآن ہارون آبادحافظ محمد یو نس وٹو نے ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں یوم حضرت ابوبکر صدیقؓ کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارا اسلامی نظریاتی مملکت پاکستان میں اغیار کے دن سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں لیکن یار نبوت ﷺحضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم شہادت پر بے حسی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس پر افسوس کیا جاسکتا ہے اب اس رجحان کو بدل کر اغیار کے دنوں کو منانے کی بجائے اسلامی دنوں کو منایا جانا چاہیے جس سے وطن عزیز کا اسلامی تشخص ساری دنیا پر واضع ہوگا اور اس سلسلہ میں پہلے قدم کے طور پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes