پاکستانی پرچم لہرانے پرآسیہ اندرابی کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج

Published on August 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 919)      No Comments

55
سرینگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے پر بھارت نے  کشمیری خاتون آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ہے ۔تفصیلات کےمطابق آسیہ اندرابی نے  چودہ اگست کو  ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا تھااور اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں چند خواتین کے ساتھ مل کر  پاکستان کے ملی نغمے بھی گائے تھے۔پیر کے روز بھارتی پولیس کی جانب سے ان پر غداری کے مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے اس سے قبل کئی بار آسیہ اندرابی پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کے جرم میں مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy