میلسی،ناقص ویکسین سے زمیند اروں کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,773)      No Comments

088
میلسی(یوا ین پی))ناقص ویکسین سے زمیند اروں کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک جانور پال خوفزدہ ویکسین کرانے سے انکار۔ تفصیل کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے میلسی کے نواحی علاقوں ٹھل بوہڑموضع بلوچ میں جانور وں کو ویکسین کی گئی جس سے چوہدری سبطین شیر کی بچھڑی مالیت 15000روپے عمران خان بلوچ کی گائے مالیت 150000روپے فیاض خان کابیل مالیت 120000روپے حاجی محمداقبال کابیل مالیت65000روپے محمد حقنواز کی بچھڑی مالیت 12000روپے ہلاک ہو گئے متاثرین نے بتایا کہ ویکسین لگتے ہی جانور وں کی حالت خراب ہوجاتی پسینے کے ساتھ جانور کوبخار ہوجاتا ہے اور جانور زمین پر گر کر ہلاک ہو جاتا ہے زرائع کے مطابق تحصیل میلسی میں کی جانے والی ویکسین ناقص اور غیر معیاری ہے اور آئی ایس او سے بھی منظور شدہ نہ ہے جس کی وجہ سے تحصیل میلسی میں بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہورہے ہیں اس صورتحال سے جانور پال خوفزدہ ہیں اور سرکاری ویکسین کرانے سے انکار کررہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes