نشان حید ر حاصل کرنیوالے حوالدار لالک جان کا49واںیوم پیدائش ’’آج‘‘ منایا جائے گا

Published on February 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

8
لاہور(یوا ین پی)نشان حید ر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان کا49واںیوم پیدائش آج (بدھ )کو منایا جائے گا۔ لالک جان 15فروری 1968کو ہندور میں پیدا ہوئے ۔ حوالدار لالک جان 1999میں کارگل کی لڑائی کے وقت ’’ٹائیگر ہل ‘‘ پر تعینات تھے۔پاک فوج نے اس چوٹی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ بھارتی بٹالین نے ٹائیگر ہل پر زبردست حملہ کیا۔ اس وقت صوبیدار سکندر کی قیادت میں لالک جان سمیت پاک فوج کے صرف گیارہ جوان موجودتھے۔ 8 جولائی1999 کو معرکہ کارگل کے ایک عظیم ہیرو حوالدار لالک جان نے جام شہادت نوش کیا۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے انہیں13 اگست1999 کو نشان حید عطاء کیا اور ناردرن لائٹ انفنٹری کی جانب سے حوالدار لالک جان کو پہلا ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے کا اعزاز عطاء ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题