بھارت،مستی میں ڈوبی تصاویر سامنے آنے پر 2طالبات کو کالج سے معطل کر دیاگیا

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

08
نئی دہلی(یو این پی)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں دو طالبات کو موج مستی میں سرشار تصاویر سامنے آنے پر کالج سے نکال دیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کالج کی دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں ۔ سامنے آنے والی تصویر میں ایک طالبہ کے ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ ہے تو دوسری تصویر میں ان کے پاس شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ دو بوتلیں کھلی ہوئی بھی ہیں۔منگلورو سے 105 کلومیٹر دور سولیا تعلقہ کے وے شری سبرامنیاشور کالج کے پرنسپل دنیش کامت نے اس کی تصدیق کی ہیکہ تفتیش مکمل ہونے تک ان لڑکیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔طالبان نے اسے حوالے سے موقف اختیارکیا ہے کہ یہ تصاویر دو سال پرانی ہیں اور مدی کیری میں لی گئی تھیں جبکہ کالج کے پرنسپل نے کہا ہے کہ انھیں اس پر شک ہے کہ یہ فوٹو مدی کیری میں ہی لی گئیں یا کہیں اور۔بی جے پی کے نظریات کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی وے شاخ کے سربراہ جے پرکاش نے کہا کہ پولیس میں ان کی شکایت کے بعد ہی کالج نے کارروائی کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes