ملائیشین ہائی کمشنر اور تھائی لینڈ کے سفیر نے فلیئر انٹر نیشنل میں سٹیٹ آف آرٹ ویزہ کی سہولت کا افتتاح کیا

Published on March 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

photo
اسلام آباد (یو این پی ) ملائیشین ہائی کمشنر ڈاکٹر حسر الثانی مجتبار اور تھائی لینڈ کے سفیر ٹوم وٹ جامسن نے اسلام آباد میں گذشتہ روز فلیئر ویزہ ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ اس سروس کے تحت ملائیشیا جانے والے سیاحوں کو ویزہ کی سہولت اور دیگر دستاویزات کی تیاری اور مزید خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان خدمات کا اعلان اپنے شراکت دار فلیئر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کررہے ہیں، کیونکہ یہ ملائیشیا کے رسم و رواج اور ثقافت سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تقریباََ پچاسی ہزار سے زائد سیاح ملائیشیا کی سیر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی لوگ ملائیشیا میں اپنے کاروبار کی وسعت کے لیے سفر کرتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے سفیر ٹوم وٹ جامسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایشین کے لیے اہم ہے کیونکہ تھائی لینڈ پاکستانی مسافروں کے لیے ایشین تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال تقریباََ ایک لاکھ سیاح تھائی لینڈ میں سیاحت کی غرض سے جاتے ہیں اور پاکستان ، تھائی لینڈ کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر فلیئرز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزاد فیصل خان کا کہنا تھا کہ فلیئرز ویزہ ایکسپریس اپنے صارفین کو سفر و سیاحت کی مکمل سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے لیے ہر ہفتے پاکستان سے پندرہ پروازیں جاتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملائیشین ایئر لائن کی پاکستان سے پروازوں کی بحالی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ، دونوں ممالک جغرافیائی اور معاشی اعتبار سے پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ شہزاد فیصل خان نے مہمان سفیروں کو بتایا کہ فلیئر ویزہ ایکسپریس میں تعلیم یافتہ و پیشہ ور افراد پچھلے 20 سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ ادارہ جدید تکنیکی سہولیات و معلومات سے مزین ہے۔ فلیئر ویزہ ایکسپریس درخواست دہندگان کو صحیح و مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题