کیا یہی جمہوریت ہے؟ عمران خان ، حمزہ شہباز، فہمیدہ مرزا سب سے زیادہ غیرحاضررہنے والے اراکین بن گئے

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments
000
اسلام آباد(یوا ین پی) پارلیمنٹ کے جاری چوبیسویں سیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، حمزہ شہبازشریف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سب سے زیادہ غیرحاضررہنے والے اراکین بن گئے اور ایک اجلاس میں بھی شرکت نہ کی جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور خرم دستگیر خان صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے خواجہ غلام رسول کوریجہ اور ن لیگ کے چوہدری اسدالرحمان تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔فافن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیسویں سیشن میں مجموعی طورپر 14اجلاس ہوئے جن میں سے عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ، شیخ رشید احمد نے 11اجلاسوں میں حاضری دی۔رپورٹ میں چھٹیاں اور غیرحاضریاں بھی شامل کی گئیں اور بتایاگیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 13غیر حاضریاں کیں ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چار غیر حاضریاں اور ایک چھٹی کی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے14اجلاسوں میں ایک چھٹی اور 13غیرحاضریاں کیں۔کابینہ میں سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق صرف چھ اجلاس میں شریک رہے ، اْنہوں نے چارچھٹیاں اور چارغیر حاضریاں کیں۔ اِسی طرح وزیردفاع بھی چار اجلاس میں غیر حاضررہے ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی صرف سات اجلاسوں میں شرکت کرسکے۔چوبیسویں سیشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن 188ممبران میں سے اوسطاً 112اراکین حاضر، 12چھٹی پر اور 64غیرحاضر رہے۔مولانافضل الرحمان نے سات ، ڈاکٹرعارف علوی اور محمود خان اچکزئی نے10، غلام احمد بلور نے بھی 8اجلاسوں میں شرکت کی۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy