میرا سپیکر بند کرنے والے کا اپنا سپیکر بند ہو گیا، شیخ رشید

Published on August 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

0222
اسلام آباد(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا سپیکر بند کرنے والے کا  آج اپنا سپیکر بند ہو گیا، ایاز صادق کو میری بددعائیں لگ گئیں ہیں۔ حلقہ این اے 122 پر فیصلہ آنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق اگر میرا سپیکر بند نہ کرتے تو شاہد ان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ایاز صادق نے اسمبلی میں میرا سپیکر بند کیا تھااللہ نے میری بددعا سن لی اور آج اس کی آواز اسمبلی سے بند کرا لی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی ایک حلقہ کا فیصلہ آیا ہے ابھی آگے آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد وہ اسمبلی کے رکن نہیں رہ سکتا سپریم کورٹ انہیں حکم امتناعی نہیں دے سکتی مسلم لیگ نواز صرف حکمی امتناعی پر چل رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes