کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں چالیس کالجز کا نتیجہ صفر

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments
077
کراچی (یو این پی) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں چالیس کالجز کا نتیجہ صفر رہا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے صفر نتائج دینے والے کالجز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔انٹر بورڈ کیسالانہ نتائج نے کراچی کالجز کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بھی صفر نتائج دینے والے کالجز کے خلاف کارروائی کرنے کی ٹھان لی ہے۔ چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ اختر غوری کے مطابق صفریا10 فیصد سے کم نتائج دینیوالے کالجز کا5سالہ ریکارڈ چیک ہوگا۔ اگر کسی کالج کے نتائج مستقل خراب نکلے تو بورڈ سے الحاق معطل بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ایسے کالجز کیخلاف کارروائی کیلیے محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر آگاہ بھی کریں گے۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی کالج کو طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کا حق نہیں دینگے۔ اس سال انٹر پری میڈیکل میں10سے زائد کالجز کانتیجہ صفر رہا۔انٹر پری انجینئرنگ میں 18 اور جنرل سائنس کے 12 کالجز کا نتیجہ صفر رہا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy