انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خدا کا تحفہ ہیں، پوپ فرانسس

Published on January 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

Pope Francis delivers his traditional Christmas "Urbi et Orbi" blessing from the balcony of St. Peter's Basilica on December 26, 2013 at the Vatican.  AFP PHOTO / FILIPPO MONTEFORTE        (Photo credit should read FILIPPO MONTEFORTE/AFP/Getty Images)

 ویٹی کن سٹی(یو این پی) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹیکسٹ میسجز ‘خدا کا تحفہ’ ہیں، اگر انھیں سمجھداری سے استعمال کیا جائے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی یومِ مواصلات کے موقع پر رومن کیتھولک چرچ کو اپنے ایک پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا، ‘ای میل، ٹیکسٹ میسجز، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور چیٹس بھی انسانی مواصلات کی مکمل صورت ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹیکنالوجی اس بات کا تعین نہیں کرتی کہ آیا معلومات درست ہیں یا نہیں، بلکہ اس کا انحصار ٹیکنالوجی کو سمجھداری سے استعمال کرنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔گذشتہ برس 79 سالہ پوپ فرانسس نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو بتایا تھا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرنے میں شرمندگی محسوس کر رہے ہیں کہ انھیں کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ بالکل نابلد ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیملی ڈنر کے دوران اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دینی چاہیے جب کہ بچوں کے کمروں میں کمپیوٹرز بھی موجود نہیں ہونے چاہئیں۔ تاہم اپنے حالیہ بیان میں پوپ فرانسس جدید ٹیکنالوجی کے حق میں نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ “انٹرنیٹ کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی مدد سے رشتوں کی مضبوطی اور معاشرے کی اچھائیوں کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔ پوپ کا کہنا تھا، ‘جدید ٹیکنالوجی خدا کا ایک تحفہ ہے جس میں ایک عظیم ذمہ داری بھی شامل ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes