پاکستان سپر لیگ کے دوہا میں انعقاد کے 70فیصد امکانات ہیں‘ سربراہ قطر کرکٹ ایسوسی ایشن

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments
999
لاہور( یو این پی )قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ گل خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اراکین کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد فروری 2016 میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوہا میں انعقاد کے 70 فیصد امکانات ہیں،پی سی بی حکام ممکنہ طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے قطر جائیں گے جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ایک انٹر ویو میں قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہاں کچھ بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد چاہتے ہیں۔ یہ سب کے ساتھ ساتھ قطر اور کرکٹ کیلئے ایک اچھا تجربہ ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ میں بڑے کھلاڑی اور بڑے نام شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے اکثر معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی ایس ایل میں اکثر کھلاڑی پاکستان کے ہوں گے لیکن گل خان نے کہا کہ ہمبھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کی بھی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان ستمبر میں ایونٹ کی فرنچائز ٹیموں کی بولی دینے کے عمل کا آغاز کرے گی جبکہ اسی دوران نشریاتی حقوق سمیت دیگر امور پر بھی معاملات طے کیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ دوہا کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے اور ممکنہ طور پر تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں مقابلوں کے انعقاد کا امکان ہے وہاں90 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور ملک میں ترقیاتی کاموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ یہاں دنیا کے دیگر کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن میں بھارت کے پانچ لاکھ، بنگلہ دیش کے ڈیڑھ لاکھ اور تقریباً ایک لاکھ سری لنکن آباد ہیں۔گل خان نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میں متحدہ عرب امارات سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کیلئے آ سکتے ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes