کمپیئرنگ اور کامیڈی میں اب تھوڑا فرق رہ گیا ہے، تنویر احمد جانی

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

mail.google.com
کراچی(یواین پی) آج کل جو میڈیا میں بھیڑ چال چل رہی ہے اس کے پیش نظر میں سمجھتا ہوں کہ تھیٹر اور ٹیلی وژن میں واقعی اب سینئر فنکاروں کے ساتھ سینئر پروڈیوسروں کی اشد ضرورت ہے یہ بات اداکار و مشہور کامیڈین تنویر احمد جانی نے ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ آج کل کمپیئرنگ اور کامیڈی میں اب تھوڑا سا ہی فرق رہ گیا ہے فرق صرف یہ ہے کہ مائک جس کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہی کمپیئر اور وہی کامیڈین ہوتا ہے کیوں کہ جب مائک ہاتھ میں آجاتا ہے تو وہ خودنمائی کے ساتھ اپنی پروموشن میں زیادہ دھیان دیتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں حقیقت میں موقع پرست لوگ دنیا میں سوائے اپنے مطلب کے کچھ کرنا نہیں چاہتے جہاں بھی جائیں سب اپنا مطلب نکال کر لوگ اسے ٹشو پیپر سمجھ کر پھینک دیتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ میں آج کل اسٹیج شوز، تھیٹر اور ٹیلی وژن کے ڈراموں کے ساتھ ایک بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجی جانے والی ایک ڈاکومینٹری میں مصروف ہوں امید ہے کہ یہ ڈاکومینٹری فلم پاکستان کا نام روشن کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی عنقریب اندرونِ پاکستان شوز کرنے جار ہا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes